حیدرآباد۔16دسمبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ کے کابینہ میں آج چھ نئے چہروں کو شامل کیا گیا جن میں سے شہر کے حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے رکن اسمبلی ٹی سرینواس یادو کو شعبہ سیاحت کا قلمدان دیا گیا۔
اسکے علاوہ دیگر پانچ تملا ناگیشور راؤ جو ایوان اسمبلی یا قانون ساز اسمبلی کے رکن نہیں ہیں ان کو عمارات و شوارع کا قلمدان ‘ لکشما ریڈی کو محکمہ برقی ‘ اندرا کرن ریڈی کو تعمیر امکنہ ‘ جوپلی کرشنا راؤ کو محکمہ صنعت کا قلمدان حوالہ کیا گیا۔